اتوار, دسمبر 29, 2024
اشتہار

شفقت محمود نے بچوں کیلئے اسکالرشپس اور اسکول کھلنے سے متعلق والدین کو بڑی خبر سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کےذریعے50ہزاربچوں کو اسکالرشپس دینےکاپروگرام ہے، 7ستمبر کو بین الصوبائی تعلیمی وزرا کے اجلاس  میں 15ستمبر سے اسکول کھولنے کا حتمی فیصلہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وجہ سے تعلیمی شعبہ بہت متاثر ہوا، بین الصوبائی وزرا ئےتعلیم کانفرنس کےفورم کومتحرک کیاگیا ، اس فورم پر تعلیمی شعبے کے حوالےسے مشاورت کرکے فیصلے کئےگئے۔

وفاقی وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ کیمبریج تک بچوں اوروالدین کے جذبات پہنچائے، ہماری کوششیں رنگ لائیں کیمبرج نے دوبارہ نتائج کا جائزہ لیا، برطانوی حکومت سے بھی اس حوالے سے رابطہ کیا گیا۔

- Advertisement -

شفقت محمود نے کہا کہ 7ستمبر کو بین الصوبائی وزرا ئےتعلیم کا ایک اجلاس بلایاجائے گا، اس اجلاس میں 15ستمبر سے اسکول کھولنے کا حتمی فیصلہ ہوگا اور وزارت صحت اسکولز کھولنے سےمتعلق تفصیلی ایس اوپیز کااعلان کرے گی ، اگر حالات ٹھیک ہوئے تو 15 ستمبر سے اسکول کھل جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ گیلپ پول کے مطابق 70سے80لاکھ بچے ٹیلی اسکول سےتعلیم حاصل کررہےہیں، بظاہر حالات بھی ایسے نظرآرہےہیں کہ 15ستمبر سےاسکول کھل جائیں گے۔

وفاقی وزیرتعلیم نے کہا کہ طبقاتی بنیاد پر تعلیم میں تفریق کاخاتمہ ہمارےپارٹی منشور میں ہے، طبقاتی تفریق ختم کرنے کیلئے یکساں تعلیمی نصاب شروع کیا ، ہائیر ایجوکیشن کے لیے آن لائن تعلیم کا آغاز کیا گیا، انٹرنیٹ سےمتعلق بچوں کوبہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

شفقت محمود نے بتایا کہ ہلی سے 5ویں تک یکسان تعلیمی نصاب بن گیا ہے ، پاکستان کے 72سالوں میں ایسا کبھی نہیں ہوا ، اب ہم ماڈل ٹیکسٹ بکس بنارہے ہیں، اپریل2021میں ملک بھرکے اسکولوں میں ایک ہی نصاب پڑھایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یکساں تعلیمی نصاب کا اجرا طبقاتی تقسیم ختم کرنےکی طرف ایک قدم ہے، ایلیٹ اسکول کا بچہ مدرسے کے اسکول کے بچے سےبات نہیں کر سکتا ہے، مدارس نے تعلیم کے لیے اپنا حصہ ڈالا ہے ، مدارس حکومت سے پیسے نہیں لیتےانکوخراج تحسین پیش کرتےہیں، تمام مدارس اب قومی نصاب بھی پڑھائیں گے، ہم تمام مدارس کو رجسٹرڈ کریں گے، مدارس سے نکلنےوالے بچے مختلف شعبوں میں جائیں گے۔

وفاقی وزیرتعلیم نے مزید کہا احساس پروگرام کےذریعے50ہزاربچوں کو اسکالرشپس دینےکاپروگرام ہے،ایک ہزار نرسز کو اسکالرشپس دیں گے، آرٹ اور کلچر کی ایجوکیشن کیلئےایک ہزار سے زائد اسکالرشپس ہیں جبکہ بی اے ،بی ایس کا کورس 2 سال کےبجائے 4 سال کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں