لاہور: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ کراچی اورپشاورکے گورنرہاؤسزمیں تبدیلیاں لا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ گورنرہاؤس کی کسی بھی عمارت کوگرایا نہیں جا رہا، گورنرہاؤس کی چاردیواری کی جگہ خوبصورت جنگلے کی تنصیب ہوگی۔
شفقت محمود نے کہا کہ گورنرہاؤس میں آرٹ گیلری اورمیوزیم قائم کیا جا رہا ہے، نتھیا گلی گورنرہاؤس کوہوٹل میں تبدیل کیا جا رہا ہے، کراچی اورپشاورکے گورنرہاؤسزمیں تبدیلیاں لارہے ہیں۔
وزیراعظم کا گورنر ہاؤس کی دیورایں گرانے کا حکم
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نے انتخابی مہم کے دوران کیا جانے والا وعدہ پورا کرتے ہوئے گورنرہاؤس کی دیورایں گرانے کا حکم جاری کیا تھا۔
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ آئندہ 72 گھنٹے میں گورنر ہاؤس کی دیواریں گرادی جائیں گی۔
گورنر ہاؤس پنجاب اتوار کے روز صرف فیمیلز کے لیے کھولا جائے گا، ہدایات جاری
واضح رہے کہ عمران خان نے انتخابی مہم میں گورنر ہاؤسز سمیت حکومتی عمارتوں سے متعلق کئی وعدے کیے تھے۔ وزیر اعظم کا حلف اٹھانے کے بعد عمران خان کے احکامات پر گورنر ہاؤس پنجاب کو عوام کے لیے کھول دیا گیا۔
عوام کی جانب سے اِس فیصلے کو خوش آیند قرار دیا گیا، البتہ گورنر ہاؤس کا رخ کرنے والے شہریوں کی غیر ذمے داری کے باعث صفائی ستھرائی کے سنگین مسائل سامنے آئے۔