پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

’نور ظفر خان کو اداکاری نہیں آتی‘

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کا کہنا ہے کہ نور ظفر خان کو اداکاری نہیں آتی اور وہ اپنی غلطی بھی نہیں مانتی ہیں۔

سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اس دوران میزبان نے ان سے پوچھا کہ وہ کون سی اداکارہ ہیں جو اوور کانفیڈنس ہیں؟

شگفتہ اعجاز کافی دیر سوچنے کے بعد نام لینے کے بجائے ٹال مٹول سے کام لیا۔

بعدازاں میزبان نے ان کے سامنے کہاوت ’ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا‘ رکھی اور سوال کیا کہ ’وہ کون سی اداکارہ یا اداکار ہیں جن سے متعلق آپ کو لگتا ہے کہ انہیں کام نہیں آتا اور وہ اپنی غلطی دوسروں پر ڈال دیتے ہیں؟

شگفتہ اعجاز نے معروف اداکارہ سارہ خان کی بہن نور ظفر خان کا نام لیا۔

واضح رہے کہ شگفتہ اعجاز نور ظفر خان کے ساتھ نجی ٹی وی کے ڈرامے کے ایک پراجیکٹ کا حصہ رہ چکی ہیں تاہم نور نے اس ڈرامے سے علیحدگی اختیار کرلی تھی جس کے بعد ان کی جگہ اداکارہ وشما فاطمہ کو کاسٹ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل شگفتہ اعجاز نے نور ظفر خان کے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ خوبصورت اداکارہ نور ظفر خان کے ساتھ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں