کراچی: وفاقی اداروں سےنالاں وزیر اعلیٰ سندھ نے رینجرز کے اختیار ات میں مزید ایک سو بیس دن کا اضافہ کر دیا۔
کراچی میں قیام امن اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کے اختیارکی مدت آج رات بارہ بجے ختم ہو رہی تھی،رینجرزکواختیارات انسداددہشت گردی ایکٹ کے تحت دیے گئے، رینجرز کو یہ اختیارات صرف کراچی کیلئے دیے گئے ہیں۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے بھجوائی گئی سمری کی وزیراعلیٰ سندھ نے منظوری دیدی جس کے بعد محکمہ داخلہ نے اس کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔
رینجرز کو گذشتہ ماہ یہ اختیارات صرف ایک ماہ کیلئے دیے گئے تھے جبکہ ماضی میں یہ اختیارات چار چار ماہ کیلئے دیے جاتے رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے امید ظاہر کی ہے کہ رینجرزاسی جذبے کے ساتھ کام کرتی رہے گی۔