اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

شاہ فرمان نے گورنر خیبرپختونخواہ کا حلف اٹھا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: وفاق کے نامزد کردہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ فرمان نے گورنرخیبرپختونخواہ کا حلف اٹھا لیا.

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ نے گورنرخیبرپختونخواہ شاہ فرمان سے حلف لیا. شاہ فرمان خیبرپختون خواہ کے 32 ویں گورنر ہیں۔

واضح رہے کہ شاہ فرمان نے پی کے 70 سے الیکشن لڑا تھا، پہلے انھیں کامیاب قرار دیا گیا، البتہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں اے این پی کے خوش دل خان کامیاب ہوئے۔

خوشدل خان نے پی کے 70 سے 15 ہزار 544 ووٹ حاصل کرکے پی ٹی آئی امیدوار کو 187 ووٹوں سے شکست دی۔

بعد ازاں عمران خان کی جانب سے شاہ فرمان کو کے پی کے کا گورنر نامزد کر دیا گیا.

مزید پڑھیں: خیبرپختون خواہ کے نامزد گورنر شاہ فرمان نے گورنرہاؤس استعمال نہ کرنے کا اعلان کر دیا

نامزدگی کے بعد شاہ فرمان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ قبائلی علاقوں کے مسائل حل کریں گے، فاٹا کو بھی خیبرپختون خواہ کے برابر ترقی دیں گے.

انھوں نے یہ اعلان بھی کیا تھا کہ وہ عہدہ سنبھالنے کے بعد گورنر ہاؤس استعمال نہیں کریں گے.

اس سے قبل مسلم لیگ ن کے نامزد کردہ ظفر اقبال جھگڑا کے پاس گورنر کے پی کا عہدہ تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں