جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پنجاب میں دوسال قبل آپریشن ہوجاتاتودہشتگردی کےواقعات نہیں ہوتے‘ شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: تحریک انصاف کےرہنما شاہ محمود قریشی کا کہناہےکہ آپریشن ضرب عضب کامیاب رہا،فوج نےاپناکام کیالیکن سوال یہ ہےکہ وفاقی حکومت دو سال تک کیاکرتی رہی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کےرہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ جو آپریشن آج پنجاب میں ہورہا ہےدوسال پہلےکرلیاجاتاتو ہوسکتا ہےاتنے دہشت گردی کے واقعات نہ ہوتے۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے 4مارچ کوبلائی گئی آل پارٹی کانفرنس سے متعلق شاہ محمود قریشی کا کہناتھاکہ پیپلزپارٹی سے پہلے اے پی سی کاایجنڈاپوچھاہے۔

تحریک انصاف کے رہنما کا فوجی عدالتوں سےمتعلق کہناتھاکہ تحفظات کےباوجود قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوجی عدالتوں کےحق میں ووٹ دیا۔

شاہ محمود قریشی کاکہناتھاکہ آپریش ضرب عضب ہماری فورسز نے اپنی قربانیوں سے کامیاب بنایا،لیکن وفاقی حکومت کی دوسالہ کارکردگی سب کے سامنے ہے۔

مزید پڑھیں:اگرنیشنل ایکشن پلان پرعمل ہوجاتا توپنجاب میں آپریشن کی ضرورت نہ پڑتی‘شاہ محمود

واضح رہےکہ گزشتہ روز تھرپارکر میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمودقریشی کاکہناتھاکہ نیشنل ایکشن پلان شروع ہوئے دوسال ہوگئےلیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہوا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں