بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

بھارتی وزیر خارجہ نے کرتارپور بارڈر کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد:  بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر پاکستان آنے سے معذرت کر لی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیرخارجہ نے شاہ محمودقریشی کی دعوت پر ان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مصروفیات کےباعث تقریب میں شرکت نہیں کرسکتیں۔

اب بھارت کا دو رکنی وفدکرتارپوربارڈرکی افتتاحی تقریب میں شریک ہوگا، ہرسیمرات کوربادل، مسٹر ایچ ایس پوری بھارت کی طرف سے شرکت کریں گے۔ 

قبل ازیں شاہ محمود قریشی نے اپنے ٹویٹ میں کرتار پور  بارڈر کے سنگ بنیاد کی تقریب میں سشما سوراج کو شرکت کی دعوت دی تھی.

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ میں‌ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج، پنجاب کے وزیر اعلیٰ ارمیندر سنگھ اور نوجوت سنگھ سدھو کو 28 نومبر کو تقریب میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں،  ہمارا مثبت طرزعمل اور خلوص نیت پوری دنیا کے سامنے ہے.

مزید پڑھیں: کرتارپوربارڈر پاکستان اور بھارت کے عوام کے درمیان پل کا کام کرے گا، بھارتی وزیراعظم

یاد رہے کہ پاکستان کے  مثبت اقدام نے بھارت کو بھی کرتارپوربارڈرکھولنے پر مجبورکردیا، نئی دہلی میں تقریب سے خطاب میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اس ضمن میں کہا تھا کہ کرتارپورپاکستان اور بھارت کے عوام کو جوڑے گا اور عوامی رابطے بہتر مستقبل کی طرف لے جائیں گے۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان اٹھائیس نومبر کو کرتارپوربارڈر کا افتتاح کریں گے، نوجوت سدھووزیراعظم کی دعوت پرکرتارپوربورڈ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں