بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

پاک چین سرمایہ کار دو طرفہ سرمایہ کاری میں دل چسپی رکھتے ہیں: شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

شنگھائی: وفاقی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے شنگھائی میں سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین سرمایہ کار دو طرفہ سرمایہ کاری میں دل چسپی رکھتے ہیں۔

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین منفرد رشتے میں جڑے ہم سایہ ممالک ہیں، پاک چین اقتصادی راہ داری نے ہمارے رشتے کو نیا مطلب دے دیا ہے۔

[bs-quote quote=”تجارتی شراکت دار ممالک میں تعینات سفیروں کو سرمایہ کاری اور تجارت کے اہداف دیں گے” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی” author_job=”شنگھائی میں سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب”][/bs-quote]

وزیرِ خارجہ نے کانفرنس میں کہا کہ اقتصادی راہ داری سے دو طرفہ تعاون، تجارت اور باہمی روابط کو فروغ ملا ہے، اس منصوبے سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ چینی سرمایہ کار بھی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دل چسپی رکھتے ہیں اور پاکستانی سرمایہ کار بھی چین میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، ہمیں مکمل تیاری کے ساتھ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ’چین، روس، ویتنام کے سربراہان نے نمائش میں جن 8 پویلین کا دورہ کیا ان میں پاکستانی پویلین بھی شامل ہے، وزیرِ اعظم نے ملاقاتوں میں چینی قیادت سے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے پر تبادلۂ خیال کیا۔‘


یہ بھی پڑھیں:  چین پاکستان کے لیے مثالی ماڈل ہے، وزیرِ اعظم عمران خان


وفاقی وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ خارجہ پالیسی مرتب کرتے ہوئے معاشی سفارت کاری کو اہمیت دی جائے گی، تجارتی شراکت دار ممالک میں تعینات سفیروں کو سرمایہ کاری اور تجارت کے اہداف دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ معاشی بحالی کے لیے وزارتِ خارجہ، خزانہ اور تجارت کی وزارتوں کی مدد کرے گی، وزیرِ اعظم ملک میں روزگار کے نئے مواقع، سرمایہ کاری، ترقی اور استحکام چاہتے ہیں، معاشی اور سیاسی استحکام ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں