تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پاکستان کی تاریخ آئین شکنی سے بھری پڑی ہے: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ آئین شکنی سے بھری پڑی ہے، آئینی خلاف ورزیاں ہوتی رہی ہیں، ہم نے آئین شکنی نہ پہلے کبھی کی نہ آئندہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ قائد حزب اختلاف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیا، تحریک کو پیش کرنا اپوزیشن کا حق ہے اور اس کا دفاع کرنا ہمارا فرض ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم آئینی اور جمہوری انداز میں تحریک کا دفاع کرنے کا حق رکھتے ہیں، آئین شکنی نہ پہلے کبھی کی نہ آئندہ کریں گے۔ وزیر اعظم نے کل قوم سے خطاب کر کے کہا کہ مایوس ہیں مگر سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ آئین شکنی سے بھری ہے، آئینی خلاف ورزیاں ہوتی رہی ہیں، 12 اکتوبر 1999 کو آئین شکنی ہوئی۔ فضل الرحمٰن اور بلاول نے عدالت کے فیصلے سے پہلے بیانات دیے، دونوں نے بیان دیا کہ کوئی نظریہ ضرورت کا فیصلہ قبول نہیں کریں گے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عدالت کے فیصلے کے مطابق گھڑی پیچھے کی گئی، بروز اتوار دفاتر کھولے گئے، عدالت کی کارروائی کا آغاز ہوا۔ عدالت نے فیصلہ دیا اور رولنگ کو مسترد کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اسمبلی تحلیل کر کے گھر جانے کا اعلان کیا جس کا اپوزیشن 4 سال سے مطالبہ کر رہی ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ آئیں اسمبلی تحلیل کر کے عوام کے پاس چلتے ہیں، جوائنٹ اپوزیشن کیوں عدالت گئی۔

Comments

- Advertisement -