بدھ, اکتوبر 16, 2024
اشتہار

’بےگناہ ہونے کے باوجود ڈیڑھ سال سے جیل میں پڑا ہوں‘

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میں بےگناہ ہونے کے باوجود ڈیڑھ سال سے جیل میں پڑا ہوں، بس اب تو صرف اللہ سے امید رکھی ہوئی ہے۔

لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم پر ہمیں تشدید تحفظات ہیں حکومت ترمیم پر قانونی برادری کا نقطہ نظر بھی نہیں سن رہی، جلد بازی میں آئینی ترمیم کی تویہ ملک کا نقصان ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت آئینی ترمیم  زبردستی کرانا چاہتی ہے جبر اور دباؤ سےلائی جانے والی ترمیم غیر آئینی ہوگی، ہمارے ارکان  اسمبلی اور سینیٹرز پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی ائی کی فیملی سے ملاقات انسانی تقاضہ ہے پاکستان میں ایس سی اواجلاس ہونا بڑے عزت کی بات ہے، ایس سی او اجلاس ترقی و امن کیلئےانتہائی اہم ہے اس لیے احتجاج مؤخر کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں