تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

مداخلت کو کوئی خوددار قوم برداشت نہیں کر سکتی: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مداخلت کو کوئی خوددار قوم برداشت نہیں کر سکتی، بے یقینی کی صورتحال سے اسٹاک مارکیٹ کریش ہوئی، عدم استحکام پاکستان کے لیے مناسب نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اصولاً کسی خود مختار ملک کے معاملات میں مداخلت نامناسب ہے، مداخلت کو کوئی خوددار قوم برداشت نہیں کر سکتی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی اجلاس بلانے کا مقصد صورتحال پر تبادلہ خیال کرنا تھا، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے ہدایت دی کہ امریکی ناظم الامور کو بلا کر ڈی مارچ کیا جائے، امریکی ناظم الامور کو بلا کر ڈی مارچ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلانے کی ہدایت کی گئی، اجلاس بلانے کے باوجود اپوزیشن اجلاس میں نہیں آئی، اپوزیشن کو اعتراض تھا تو اجلاس میں آ کر اٹھانا چاہیئے تھا۔ پارلیمانی فورم موجود تھا لیکن اپوزیشن اس میں شرکت سے کترائی۔

سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ معاملہ اس وقت عدالت عظمیٰ میں زیر سماعت ہے، معاملے پر مجھے محتاط گفتگو کرنی ہے، عدالت میں ہم اور اپوزیشن اپنے اپنے مؤقف پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے دوست ممالک کو صورتحال پر تشویش ہورہی ہے، ترکی کے وزیر خارجہ نے صورتحال سے متعلق فون کیا، چین گیا تو وہاں کے وزیر خارجہ نے معاملے پر بات کی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بے یقینی کی صورتحال سے اسٹاک مارکیٹ کریش ہوئی، عدم استحکام پاکستان کے لیے مناسب نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -