اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قطر اور پاکستان میں تجارتی حجم ڈھائی ارب ڈالرسے زائد تک پہنچ چکا ہے.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے قطرکے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. معزز مہمان کی آمد پر شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا. دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا.
[bs-quote quote=”فیفا ورلڈ کپ کے لئے پاکستان سے افرادی قوت کے خواہاں ہیں” style=”style-8″ align=”left” author_name=”قطری وزیر خارجہ”][/bs-quote]
قطری وزیرخارجہ نے کہا کہ قطر مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے، پاکستان اور قطر کے تعلقات ہمیشہ قریبی اور دوستانہ رہے.
اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان قطرکے ساتھ تعلقات کواہمیت دیتا ہے، رواں سال جنوری میں وزیراعظم عمران خان نے قطرکا دورہ کیا.
مزید پڑھیں: پاکستانی مصوروں کا امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی کے لئے تحفہ
وزیر خارجہ نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کومزید مستحکم بنانے کے لئے بات چیت ہوئی، قطر میں 1 لاکھ 25 ہزار سے زائد پاکستانی ترقی میں کردارادا کر رہے ہیں.
وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ قطر میں مقیم پاکستانی پل کا کردارادا کرتے ہیں، قطر پاکستان میں توانائی بحران کے خاتمے کے لئے کردار ادا کر رہا ہے.
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں ممالک میں تجارتی حجم ڈھائی ارب ڈالر سے زائد تک پہنچ چکا ہے، گزشتہ کچھ عرصےمیں باہمی تجارت کے حجم میں نمایاں اضافہ ہوا، امیرقطر کے دورے سے تجارت کی نئی راہیں کھلیں گی.
اس موقع پر قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ کے لئے پاکستان سے افرادی قوت کے خواہاں ہیں۔