منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

شاہ محمود قریشی نے اپنے حلقے میں ٹائیگر فورس تیار کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے حلقے میں 6 ہزار جوانوں پر مشتمل ٹائیگر فورس تیار کرلی، فورس ہجوم والی جگہوں پر سماجی دوری یقینی بنائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے حلقے کی یو سی میں ٹائیگرز فورس تیار کرلی، ملتان میں شاہ محمود کے حلقے کی گلی محلوں میں ٹائیگرز فورس عوام کی مدد کے لیے تیار ہے۔

شاہ محمود قریشی نے 30 یونین کونسلز میں ٹائیگر فورس کے 6 ہزار ارکان کو گروپس کی شکل میں تربیت دی، انہوں نے ٹائیگر فورس سے کہیں ویڈیولنک تو کہیں براہ راست خطاب کیا۔

ٹائیگرز فورس کو یوٹیلیٹی اسٹورز، احساس مراکز، مارکیٹس، اسپتالوں اور مساجد سمیت ہجوم والی ہر جگہ پر سماجی دوری کی ترغیب دینے کی تربیت دی گئی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس اسمارٹ لاک ڈاؤن میں ضرورت مندوں کی مدد کریں گے، انہوں نے ٹائیگر فورس سے خطاب میں قومی خدمت کو شعار بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق ٹائیگرز فورس انسانیت کی خدمت میں لگ جائے، ٹائیگرز فورس میں آپ کا انتخاب انسانیت کی خدمت کے لیے ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں قوم کو ٹائیگرز فورس کی مدد کی ضرورت ہے، زین قریشی نے بھی حلقے میں 5 ہزار ٹائیگر فورس کی تربیت کردی۔ میرے اور زین قریشی کے حلقے میں 11 ہزار افراد لوگوں کی خدمت پر مامور ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرونا کی وبا پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے، اس کا بچاؤ صرف احتیاط کرنا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں