ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

حکومت اسمبلیوں سے اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، شاہ محمود

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت اسمبلیوں سے اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے۔

قومی اسپیکر اسمبلی کی جانب سے مزید استعفے منظور کرنے کے بعد شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے جو نام دیئے وہ قابل قبول ہو سکتے تھے، انھوں نے پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے متنازع شخصیت کو لگوایا۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ یہ حکومت اسمبلیوں سے اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتے ہیں، ابھی استعفے منظور ہوئے نہیں کہ الیکشن کمیشن  سے بھی نوٹیفکیشن آجاتا ہے۔

دوسری جانب ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ محدود تعداد میں اسمبلی جانے کا مقصد راجا ریاض کو اپوزیشن لیڈرکے عہدے سے فارغ کرنا تھا، اس قومی اسمبلی کی کوئی نمائندہ حیثیت نہیں کہ اس میں واپس جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت شہباز حکومت 172 لوگوں کی حمایت کھو چکی ہے، امپورٹڈ وزیراعظم حکومت بچانے کےلیے لوٹوں پر انحصار کررہے ہیں جب کہ راجا ریاض کو بچانے کے لیے اسپیکرکے اقدامات کے نتیجے میں 40 فیصد نشستیں خالی ہوچکی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں