منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

وزیرِ اعظم کی سربراہی میں آج کے فیصلے سے نیا دروازہ کھل رہا ہے: شاہ محمود

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان آن لائن ویزا کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور پوری قوم مبارک باد کی مستحق ہے، وزیرِ اعظم کی سربراہی میں آج کے فیصلے سے نیا دروازہ کھل رہا ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت صحیح سمت میں چلنے کا ارادہ رکھتی ہے، ہم اپنے اعتماد اور دیانت داری سے مل کر نیا پاکستان بنائیں گے۔

شاہ محمود نے کہا کہ افواج پاکستان اور عوام کی بدولت آج ملک پہلے سے زیادہ مستحکم ہے، یہ قیادت اور پاکستان ماضی سے مختلف ہیں۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں سیاحت کے فروغ کے لیے نئی ویزا پالیسی کے اجرا کی تقریب میں وزیرِ اعظم عمران خان نے بٹن دبا کر پاکستان کے آن لائن ویزا کا اجرا کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم نے آن لائن ویزا سروس کا افتتاح کردیا

پالیسی کے تحت 175 ملکوں کے لیے آن لائن جب کہ 50 ملکوں کو آن ارائیول ویزا سہولت ملے گی، 96 ممالک کے افراد کو ملٹی پل ویزے 24 گھنٹے کے نوٹس پر جاری کیے جا سکیں گے۔

وزیر اعظم کی ہدایت پر نادرا نے ویزے کا جدید نظام صرف 3 ماہ میں تیار کیا ہے، جدید آن لائن ویزا سسٹم امریکا اور برطانیہ کی طرز پر تیار کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں