منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

وزیرخارجہ دورہ امریکا مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی امریکا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، انہوں نے اپنے دورے میں 40 سے زائد ممالک کے وفود سے ملاقاتیں کیں۔

تفصیلات کے مطابق دورہ امریکا کے موقع پر شاہ محمود قریشی نے امریکی وزیرخارجہ اور مشیرقومی سلامتی سے بھی ملاقاتیں کیں، وزیر خارجہ اب وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔

وزیر خارجہ نے دورہ امریکا کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیا اور چالیس سے زائد ممالک کے وفود سے ملاقاتیں کیں۔

- Advertisement -

شاہ محمود اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اور علاقائی معاملات سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئ تھی۔

اس سے قبل پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکا کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے رکن سینیٹر کوری سے بھی ملاقات ہوئی تھی جس میں پاک امریکا تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں، پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا جانا چاہئے، شاہ محمود

سینیٹر کوری بوکر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تبدیلی خطے میں امن کی نوید ہے، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی جنرک اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں بھارت کو خبردارکیا تھا کہ وہ پاکستان کے صبر کا امتحان نہ لے۔

شاہ محمود قریشی نے بھارت کومنہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں کو بھارت کی پشت پناہی حاصل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں