جمعرات, دسمبر 19, 2024
اشتہار

وزیرخارجہ کا روسی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، کشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور روسی ہم منصب سرگےلیورو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا اس دوران کشمیر کی حالیہ صورت حال پر گفتگو ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روسی ہم منصب سے رابطے کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت سےآگاہ کیا۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات کے باعث مقبوضہ کشمیر کے عوام مشکلات کا شکار ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی آبادی اور ہیت تبدیل کرنے کی مخالفت کرتے ہیں، بھارتی اقدام سلامتی کونسل قراردادوں اور عالمی قوانین کے خلاف ہے۔

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ بھارت اقدامات نے خطے کی امن و سلامتی کو داؤ پر لگا دیا ہے، بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی تالا بندی اور ناکہ بندی کر دی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ نے خصوصی تشخص کے خاتمے اور یکطرفہ بھارتی اقدامات کا ذکر کیا۔ دریں اثنا روسی ہم منصب نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق پاکستان نے سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ گذشتہ روز شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ انھوں نے سیکیورٹی کونسل کے صدر کوخط لکھا تھا، جو اُنھیں موصول ہو چکا ہے، یکم اور 6 اگست کو لکھے گئے خطوط بھی ریکارڈ کا حصہ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں