بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

حکومت کا کام صبروتحمل کرنا ہوتا ہے‘ شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز کے واقعے پرافسردہ ہوں، حکومتی ارکان کارویہ جارحانہ اورزبان غیرشائستہ تھی.

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افسردہ دل کے ساتھ اسپیکرکے اجلاس میں شرکت کے لئے جارہا ہوں.

انہوں نے گذشتہ روز کے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کل قومی اسمبلی میں جو کچھ ہوا وہ افسوسناک تھا، جس کی میں مذمت کرتا ہوں، حکومتی ارکان کارویہ جارحانہ اورزبان غیرشائستہ تھی، حکومت کا کام صبروتحمل کرنا ہوتا ہے.

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں ایک اورتحریک استحقاق جمع کرائی ہے امید ہے اسپیکرصاحب اس پربات کرنے کا موقع دیں گے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم اسمبلی میں آ کراپنے موقف کی وضاحت کریں.

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے نہیں دکھائی دیتا کہ آج کوئی کارروائی ہوسکے گی . شاہ محموود قریشی نے اپنے خدشے کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں آج بھی بدمذگی کے امکانات نظر آتے ہیں.

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دانیال عزیز نے جس طرح کی زبان استعمال کی سب نے دیکھااورسنا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں