منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

عمران خان پر قاتلانہ حملہ: ڈاکٹر یاسمین راشد کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ہدایت پریاسمین راشد کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا اللہ کاکرم ہےکہ عمران خان محفوظ ہیں،ہمیں شکرانےکےنفل پڑھنےچاہیئے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہماری رات کوعمران خان سےملاقات ہوئی،شاہ عمران خان محفوظ ہیں، عمران خان پہلےسےزیادہ پرعزم اور پر اعتماد ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان کومعلومات تھیں کہ ان پرحملہ ہوسکتاہے ، ان کو معلوم تھا کہ انہیں ہٹانےکی منصوبہ بندی جاری ہے لیکن عمران خان نے پھر بھی اپنے مارچ کوجاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے ذہن میں واضح ہے کہ کس کو ملزم ٹھہرانا ہے،انہوں نے اسد عمر اور میاں اسلم کو بتادیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر ڈاکٹریاسمین راشد کی مدعیت میں ایف آئی آردرج کرانے کا فیصلہ ہوا ہے، ایف آئی آر میں3 لوگوں کو نامزد کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں