اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کا فیصلہ اٹل ہے، شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کا صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کا فیصلہ اٹل ہے۔

یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے عمران خان کی سوچ بڑی واضح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین عمران خان نے اسمبلیوں کی تحلیل پر سب سے مشاورت کی اور سب کو اعتماد میں لے لیا ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ اب ہمیں عوام سے رجوع کرنا چاہیے۔

- Advertisement -

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملکی حالات بہت بگڑ چکے ہیں، موجودہ اسمبلیاں اپنی وقعت اور عوام کا اعتماد مکمل طور پر کھوچکی ہیں کیونکہ پی ڈی ایم حکومت ڈلیورکرنے میں مکمل ناکام نظرآتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین عمران خان کا دونوں صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کرنے کا فیصلہ اٹل ہے، تاہم تکنیکی وجوہات کی بنا پر کچھ دن آگے پیچھے ہوسکتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ملک تقریباً دیوالیہ ہونے کے قریب ہے، ہماری ایل سیز نہیں کھل رہی ہیں، تکنیکی طور پرڈیفالٹ کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں کہ نئے انتخابات ہی اس بحران کا واحد حل ہیں، اسمبلیاں تحلیل ہوں گی تو ہی نئے انتخابات منعقد ہوں گے، چیئرمین نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزراء سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں