جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

شاہ محمود قریشی کا سندھ سے الیکشن لڑنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

گھوٹکی: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ روک سکو تو روک لو، آئندہ الیکشن میں سندھ سے لڑوں گا، عام انتخابات میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کا مقابلہ ہوگا جبکہ پی پی کا کوئی حصہ نہیں دیکھ رہا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گھوٹکی میں غوثیہ جماعت سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ملک کو سنوارنا ہے تو ذاتیات سے ہٹ کر فیصلہ کرنا ہوگا، ترقی کے لیے ضروری ہے کہ ذاتی عناد کو بالائے طاق رکھ کر صرف ملک کا سوچا جائے۔

انہوں نے کہا کہ المیہ یہ ہے کہ جس طرح ملک کو چلایا جارہا ہے ایسے ملک نہیں چلتا کرپٹ حکمرانوں نے ملک کا یہ حال کر دیا ہے کہ اب پاکستان کی دنیا میں قدر نہیں، یہاں ووٹ لینے والوں سے کھوٹ کیاجاتا ہے۔

- Advertisement -

تحریک انصاف کا پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہوگا: شاہ محمود قریشی

رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی، ہم ملک سے کرپٹ مافیا کا راج ہمیشہ کے لیے ختم کر دیں گے، ملک کی کھوئی ہوئی ساخت دوبارہ بحال ہوگی۔

29 اپریل کو مینار پاکستان پرعظیم الشان جلسہ ہوگا، جلد خسرو بختیار سے ملوں‌ گا: شاہ محمود قریشی

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیاست میں انتقام اور گالی گلوچ نہیں ہونی چاہیے، ہماری جماعت نے ہمیشہ اس کی مخالفت کی ہے، پی ٹی آئی کا پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہوگا، اگر کسی کو سیاست کرنے کا شوق ہے تو پہلے حوصلہ پیدا کرے، سیاست میں کسی کو دھمکی دینے کا سخت مخالف ہوں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں