اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پاکستان امریکا طالبان مذاکرات کی بحالی کا خیرمقدم کرتا ہے، شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا طالبان مذاکرات کی بحالی کا خیرمقدم کرتا ہے، افغان مسئلے کے حل کے لیے صدر ٹرمپ کی خواہش مثبت پیشرفت ہے۔

یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی، ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ افغانستان کے حل کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے طالبان سے مذاکرات کی خواہش کا اظہار مثبت پیشرفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا اور طالبان مذاکرات کی بحالی کا دلی خیرمقدم کرتا ہے، فریقین کے درمیان مثبت بات چیت سے ہی افغانستان سمیت پورے خطے میں امن واستحکام آئے گا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن ومصالحت کیلئے معاونت جاری رکھے گا، مذاکرات میں شرکت پر فریقین کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں : ٹرمپ کا افغانستان کا غیراعلانیہ دورہ، طالبان سے مذاکرات کی بحالی کا اعلان

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز افغانستان کے غیراعلانیہ دورے کے موقع پر اعلان کیا کہ طالبان کے ساتھ امن مذاکرات دوبارہ شروع کررہے ہیں اور افغانستان میں موجود امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی بھی کی جائے گی.

انہوں نے کہا کہ طالبان مذاکرات کی بحالی چاہتے ہیں، ان سے دوبارہ مذاکرات شروع کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں سے ملاقاتیں کیں اور تصویریں بھی بنوائیں، ٹرمپ نے امریکی فوجیوں کے ساتھ 2 گھنٹے سے زائد وقت گزارا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں