جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

جارحانہ رویہ اپنانے پرخورشید شاہ اور شاہ محمود کی حکومت پر سخت تنقید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے غیر ذمہ دارانہ طریقہ اور رویہ اختیارکیا جس سے حالات کشیدگی اختیار کر گئے تاہم اب بھی فوج کو بلانے کا قانونی راستہ موجود ہے جب کہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت کا رویہ نظام اور جمہوریت کے لیے خطرہ بن گیا ہے.

اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ حکومت کو آپریشن نہیں کرنا چاہیے بلکہ معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کیا جانا چاہیے تھے لیکن حکومت نے معاملہ بگاڑ دیا.

رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے کہا کہ ناموس رسالت کے نام پرسیاست نہیں کرنی چاہیے لیکن دھرنے کو مذہبی رنگ دیا گیا اگر مظاہرین کو شروع میں روک دیا جاتا اور مذاکرات کر لیے جاتے تو اچھا ہوتا.

انہوں نے کہا کہ ختم نبوت سے متعلق آئین میں واضح ہدایات ہیں چناچہ ناموس رسالت قانون کو تبدیل کرنے کی کسی کو جرات نہیں ہے لیکن حکومت نے دھرنے سے متعلق کوئی مشاورت نہیں کی گئی حالانکہ عالم دین سے مشاورت اور رہنمائی لے کرمعاملہ حل کیا جا سکتا تھا.

خورشید شاہ نے کہا کہ ناموس رسالت پرسیاست کی جا رہی ہے جو کہ نہیں کی جانی چاہیے جب کہ مظاہرین صرف زاہد حامد کا استعفیٰ چاہتے ہیں جس کے لیے مین خود حکومت سے بات کروں گا اور زاہد حامد کے استعفے پرمسئلہ ختم ہوگا تو حکومت سے بات کیلئے تیار ہوں.

آرمی چیف کی جانب سے وزیراعظم کو فون کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سپہ سالار ہیں اور ملکی صورت حال میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں چنچہ آرمی چیف نے صورت حال دیکھ کر ہی بات کی ہوگی.

حکومت کا رویہ نظام اور جمہوریت کے لیے خطرناک ہے، شاہ محمود قریشی 


دریں اثناء تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ پچیدہ صورت حال کی ذمہ دار حکومت ہے جس نے کی غلطی ہے طے شدہ معاملے کو چھیڑنے کی ضرورت کیا تھی.

 فیض آباد آپریشن: 178 زخمی، پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق، فوج طلب

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت سنجیدگی سے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھاتی لیکن حکومت نے تاخیری حربوں سے معاملات کو بگاڑا اسلام آباد کھلواتے کھلواتے پورا ملک بند کرانا کون سی عقل مندی ہے.

انہوں نے کہا کہ حکومت کارویہ نظام اورجمہوریت کیلئےخطرہ بن چکاہے آج جو کچھ ہوا بہت ظلم ہوا لیکن دھرنے والے بھی ہمارے بھائی ہیں، حکومت نے انا کا مسئلہ بنالیا ہے کہ استعفیٰ نہیں دیا جائے گا دراصل نیب کیسز سے توجہ ہٹانے کے لیے حکومت نے معاملے کو طول دی.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں