اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج ہی شاہ محمود قریشی کی رہائی کا حکم دیا تھا تاہم پولیس نے انہیں اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ کو بھی رہائی کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر سے دوبارہ گرفتار کیا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مختصر گفتگو میں کہا کہ ’میں پی ٹی آئی نہیں چھوڑوں گا، تحریک انصاف میں ہوں اور رہوں گا کسی قسم کا کوئی دباؤ قبول نہیں کروں گا۔‘

اس سے قبل شاہ محمود قریشی کے وکیل تیمور ملک روبکار لے کر اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کا روبکار لے کر آیا ہوں، ان کا بیان حلفی آج عدالت میں جمع ہوگیا ہے اگر انہیں دوبارہ گرفتار نہ کیا گیا تو وہ میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

بیرسٹر تیمور ملک کا کہنا تھا کہ پارٹی چھوڑنے یا نہ چھوڑنے کا شاہ محمود قریشی خود بتائیں گے۔

اہم ترین

مزید خبریں