جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

اقتصادی تعاون تنظیم کے ارکان نے مل کر عالمی مسائل کا سد باب کرنا ہے: وزیر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اقتصادی تعاون تنظیم کے دن پر منعقدہ تقریب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ارکان نے مل کر عالمی مسائل کا سد باب کرنا ہے، ای سی او مغرب اور جنوبی ایشیا سب کو یکجا کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کے دن پر تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں تنظیم کے رکن ممالک کے سفرا اور مندوبین نے شرکت کی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم ارکان میں روابط اور تعاون کا اہم ذریعہ ہے، ارکان نے مل کر عالمی مسائل کا سد باب کرنا ہے۔

- Advertisement -

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے گزشتہ سال پہلی مرتبہ ای سی او دن منایا۔ دن کو سالانہ بنیادوں پر باقاعدگی سے مناتے رہیں گے۔ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے روابط کو بڑھایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ای سی او علاقائی امن اور ترقی کو سب سے زیادہ اہمیت دیتی ہے۔ تجارت کے فروغ کے لیے تمام رکن ممالک متفق ہیں۔ ای سی او مغرب اور جنوبی ایشیا سب کو یکجا کرتا ہے۔

شاہ محمود کا مزید کہنا تھا کہ رکن ممالک کے درمیان تعاون کے لیے پاکستان کردار ادا کرتا رہے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں