تازہ ترین

براہ راست: پی ٹی آئی کا مینارِ پاکستان پر جلسہ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے تحت مینار پاکستان پر...

صدر کا خط، نواز شریف نے وزیر اعظم کو اہم ہدایت کر دی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت...

یہ لوگ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا...

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

شاہ محمود کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو فی الفور زمان پارک پہنچنے کی ہدایت

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے پارٹی رہنماؤں، ٹکٹ ہولڈرز اور کارکنوں کو فوری طور پر زمان پارک پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے لیے پولیس کا زمان پارک میں آپریشن گزشتہ روز سے تاحال جاری ہے۔ اب تک سروسز اسپتال میں اس آپریشن کے 66 زخمی لائے جاچکے ہیں۔ پولیس اور کارکنوں کی آنکھ مچولی جاری رہنے کے باعث علاقہ میدان جنگ بنا ہوا ہے۔

اس صورتحال میں پی ٹی آئی کے سینیئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اپنے ویڈیو بیان میں پارٹی رہنماؤں، ٹکٹ ہولڈرز، کارکنوں کو فوری طور پر زمان پارک پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ پارٹی رہنما، سابق اراکین قومی وصوبائی اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور کارکن وہ ملک میں جہاں کہیں بھی ہیں اپنی تمام مصروفیات ترک کرکے فی الفور لاہور کا رخ کریں اور عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لیے زمان پارک پہنچیں۔

Comments