پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

شاہ محمود قریشی کا اسحاق ڈار سےاستعفےکا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کو فی الفورعہدے سے مستعفی ہوجانا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار پارٹی اورملکی معیشت کےمفاد میں فوری مستعفی ہوں۔

تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈارپرفرد جرم عائد ہونا بہت بڑی پیشرفت ہے،انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈارکو صفائی پیش کرنے کا موقع ملے گا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ستم ظریفی ہے بانی ایم کیوایم آج نوازشریف کےحق میں بیان دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی۔


وزیرخزانہ اسحاق ڈار پرفرد جرم عائد


خیال رہے کہ آج احتساب عدالت کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثوں کے نیب ریفرنس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار پرفرد جرم عائد کردی گئی تاہم اسحاق ڈار نے صحت جرم سے انکار کردیا۔


نوازشریف پرفرد جرم 2 اکتوبرکوعائد کی جائے گی


واضح رہے کہ گزشتہ روزسابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف پر فرد جرم عائد کرنے کے لیےاحتساب عدالت نے 2 اکتوبر کی تاریخ دی تھی جبکہ حسن، حسین اور مریم نواز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں گرفتار کرکے 2 اکتوبرکو پیش کیا جائے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں