اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے الیکشن کمیشن سے ہارس ٹریڈنگ سے متعلق اپوزیشن کے بیان کانوٹس لینےکامطالبہ کرتے ہوئے کہا ضمیر بچنے والے ارکان اسمبلی کو کوئی روک نہیں سکتا۔
منتخب نمائندےکوووٹرزکاخوداحساس ہوتا ہے،ضمیربچنےوالےارکان اسمبلی کو کوئی روک نہیں سکتا،پیپلزپارٹی جمہوریت کونقصان پہنچارہی ہے، چوہدری برادران بڑے وضع دار ہیں، وہ مناسب وقت پر،درست فیصلہ کریں گے، ایم کیوایم نےساڑھےتین سال ہمارابھرپور ساتھ دیا،امیدہےاب بھی دیں گ
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملکی سیاسی صورتحال پر بیان میں کہا کہ آج اپوزیشن برملا ہارس ٹریڈنگ کا اعتراف کر رہی ہے ، اسلام آبادمیں کھلم کھلا ہارس ٹریڈنگ ہورہی ہیں، جمہوریت کے نام پر بولی لگائی جارہی ہے ، الیکشن کمیشن سےعرض کروں گا کہ اس کا نوٹس لے۔
ہرمنتخب نمائندے کو ووٹرزکا احساس ہوتا ہے اور لاکھوں لوگوں کی نمائندگی کرتا ہے لیکن ضمیر بچنے والے ارکان اسمبلی کو کوئی روک نہیں سکتا۔
پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے ہارس ٹریڈنگ کا اعتراف کیا ہے، سندھ ہاؤس میں پی ٹی آئی سمیت دیگر جماعتوں کے ایم این ایز کو رکھا گیا ہے۔۔۔ بتایا جائے سندھ ہاؤس میں کیش کے ڈبے اور تھیلے کی منتقلی کا معاملہ کیا ہے؟ْ سندھ پولیس کے اسلحہ سمیت اسلام آباد میں کردار پربھی نوٹس لیناچاہیے
اپوزیشن کا جھنڈا ایک، نہ نظریہ اور نہ ایجنڈا ایک ہے، اپوزیشن کا یک نکاتی ایجنڈا صرف وزیراعظم کوہٹاناہے،جتنانقصان جمہوریت کو آج ہورہاہے کبھی نہیں ہوا، شاہ محمود قریشی
میری نظرمیں چوہدری برادران بڑے وضع دار ہیں، وہ مناسب وقت پر، درست فیصلہ کریں گے، دیکھناہےکہ عدم اعتماد کا اونٹ کس کروٹ بیٹھتاہے، پاکستان اس وقت غیر یقینی صورتحال کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
وزیراعظم اتحادیوں سمیت سب سےملاقاتیں کررہے ہیں، ایم کیو ایم ہمارے محترم اتحادی ہیں، ساڑھے3سال سے وہ ہمارابھرپورساتھ دیتے آ رہے ہیں ، جس کے لئے میں ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
کراچی والوں جوپیپلزپارٹی کاسلوک ہےوہ کسی سےپوشیدہ نہیں اور بلاول ابھی بچہ ہے اور ناسمجھ ہے۔