منگل, مئی 12, 2026
اشتہار

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات میں کہا پاکستان فلسطینیوں کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی یواین سیکرٹری جنرل انتونیوگوئترس سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وزیر خارجہ نے فلسطینی شہریوں اور خواتین و بچوں کی شہادتوں پر تشویش سے آگاہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ طاقت کے بے دریغ استعمال سے 250 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور زخمی فلسطینیوں کی تعداد ہزاروں میں بتائی جا رہی ہے،
دورے کا مقصد نہتے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آوازبلند کرنا ہے اور عالمی برادری کی توجہ انسانی حقوق کی پامالیوں پرمبذول کرانی ہے۔

پاکستان فلسطینیوں کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھنےکیلئےپرعزم ہے، ملاقات میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نےسیز فائرکےاعلان کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے میں مدد ملے گی۔

وزیرخارجہ نےمقبوضہ کشمیرمیں ماورائےقتل کے واقعات سے بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا پاکستان ہمسایوں سےپر امن تعلقات کاحامی رہاہے، مذاکرات کیلئے سازگارماحول کی ذمہ داری بھارت پرعائدہوتی ہے۔

وزیرخارجہ نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں سےآگاہ کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں