اتوار, نومبر 3, 2024
اشتہار

انھیں ڈر ہے کہ میں باہر آگیا تو پی ٹی آئی کے لوگوں کو اکٹھا کرلوں گا ، شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ انھیں ڈر ہے کہ میں باہر آگیا تو پی ٹی آئی کے لوگوں کو اکٹھا کرلوں گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے نو مئی کے چھ مقدمات پر سماعت کی۔

سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو پہلی مرتبہ عدالت میں پیش کیا گیا، عمر سرفرازچیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کو بھی جیل سے لاکر پیش کیا گیا تاہم صنم جاوید پیش نہیں ہوئی، اُن کے وکلا نے ایک پیشی کیلئے استنثی کی درخواست دائر کی۔

- Advertisement -

سماعت کے دوران شاہ محمود قریشی نے روسٹرم پر آکر کہا کہ سوا سال سےجیل میں ہوں، وقوعے کے ایک سال بعد مجھے نومئی کے کیس میں شامل کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ثابت کرسکتا ہوں میں نو مئی کو کراچی تھا اور حلف اٹھانے کو تیار ہیں کہ ان واقعات سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا سائفرمیں میرانام تھا اس میں مجھے بری کردیا گیامیں اس ملک کا سابق وزیر خارجہ ہوں میں اس ملک سے بھاگ نہیں سکتا۔

شاہ محمود کا مزید کہنا تھا کہ انھیں ڈر ہے کہ میں باہر آگیا تو پی ٹی آئی کے لوگوں کو اکٹھا کرلوں گا۔

بعد ازاں لاہور کی انسداد دہشت گردی نے نو مئی کے چھ مقدمات میں شاہ محمود سمیت دیگر رہنماوں کو چالان کی نقول تقسیم کرنے کیلئے سولہ ستمبر کی تاریخ مقرر کردی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں