اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات سے علاقائی امن واستحکام خطرات سے دوچار ہوگیا ہے
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے یورپی یونین کے انسانی حقوق کے فوکل پرسن سے رابطہ کیا اور انہیں مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم اور کشمیریوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا گزشتہ 34 دنوں سے وادی میں مسلسل کرفیو سے روزمرہ معمولات زندگی مفلوج ہوگئے ہیں۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات سے علاقائی امن واستحکام خطرات سے دوچار ہوگیا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے مسئلہ کشمیر پر یورپی یونین کے موقف کو سراہا ہے۔
مقبوضہ کشمیرمیں 34ویں روز بھی کرفیو
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 34ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔