جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

وزیر خارجہ کا سلامتی کونسل کو خط، بھارتی اشتعال انگیزی اور کشمیر پر کردار ادا کرنے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارتی دھمکیوں سے خطے کی صورت حال بگڑ رہی ہے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے یو این سلامتی کونسل کے صدرانتونیو ندونگ مبا کو لکھے خط میں‌ کیا. ان کا کہنا تھا کہ معاملے کی فوری نوعیت کی حساسیت پر خط لکھ رہا ہوں.

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ درپیش صورت حال عالمی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے، بھارت نے پلوامہ حملے کے فوری بعد بلاتحقیق پاکستان پرالزام تراشی کی، بھارت نے بغیر ثبوت پاکستان کو جوابی کارروائی کی دھمکیاں دینا شروع کردی.

[bs-quote quote=”بھارت نے پلوامہ حملے کے فوری بعد بلاتحقیق پاکستان پرالزام تراشی کی” style=”style-8″ align=”left” author_name=”شاہ محمود قریشی”][/bs-quote]

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی بے بنیاد الزامات کا انحصار سوشل میڈیا کی ایک مشکوک وڈیو پر ہے، بھارت اپنی قیاس آرائیوں کو حقائق کا نام دینے کی کوشش کررہا ہے، بھارت آپریشنل، پالیسی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش میں ہے اور دانستہ پاکستان کے خلاف جارحانہ روایتی فتنہ پھیلا کرماحول خراب کررہا ہے.

انھوں نے لکھا کہ نریندرمودی بھرپور جواب کی دھمکی پرمبنی بیانات دے چکے ہیں، بھارتی وزیراعظم نے بیانات کے ذریعے اشتعال پھیلانے کی کوشش کی، بھارتی حکومت کے حکام دریاؤں کا پانی روکنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں.

خط میں انھوں نے موقف اختیار کیا کہ بھارتی طرزعمل سے قانونی سندھ طاس معاہدہ خطرات سے دوچار ہے، پاکستان نے پلوامہ حملے پر بھارتی الزامات کو پوری قوت سے مسترد کیا، پاکستان نے ٹھوس شواہد کی فراہمی پر تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی، وزیراعظم عمران خان نے تنازعات پر بھارت کوبات چیت کی دعوت دی، پاکستان نے بھارتی جارحیت کی صورت میں دفاع کے عزم کا اظہارکیا ہے.

مزید پڑھیں: ہمارا پیغام واضح ہے، بری نظر سے دیکھنےکا سوچو بھی نہیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر

وزیرخارجہ نے کہا کہ یو این قراردادیں کشمیریوں کومستقبل کے لئےاستصواب رائے کا حق دیتی ہیں، کشمیریوں کو بنیادی حق سے محروم کرنے کے لئے بھارت طاقت کا استعمال کررہا ہے.

انھوں نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم رکوانے کے لئے اقدامات پر زور دیا، ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری بھارت کو جنگ کی آگ بڑھکانے سے باز رکھے، جنوبی ایشیا میں امن و استحکام مذاکرات سے یقینی بنایا جاسکتا ہے، اقوام متحدہ کشیدگی کم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں