اشتہار

اقتدار کی کرسی پر ڈٹے رہنا ہماری منزل نہیں، شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اقتدار کی کرسی پر ڈٹے رہنا ہماری منزل نہیں ہے، ملک میں حقیقی تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم نے تبدیلی کے لیے مینڈیٹ دیا ہے ملک کو درست سمت پر گامزن کردیا ہے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مدت پوری کرے گی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ملک کو معاشی طور پر مضبوط اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں، عالمی ادارے اقتصادی صورت حال میں بہتری کی نوید سنا رہے ہیں۔

- Advertisement -

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سرمایہ کار کمپنیاں اب پاکستان کا رخ کررہی ہیں، بیرونی سرمایہ کاری کی بدولت روزگار میں اضافہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: امریکی صدر پاکستان کے کردار کے معترف ہوگئے: شاہ محمود

انہوں نے کہا کہ سی پیک خطے میں تبدیلی کا اشارہ ہے، سی پیک دوسرے مرحلے میں داخل ہے، ہماری توجہ ترقی پر مرکوز ہے، منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے سی پیک اتھارٹی قائم کردی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں بھارت سے مذاکرات ممکن ہی نہیں، بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ اور عمران خان کے درمیان ہونے والی گفتگو میں امریکی صدر نے افغانستان سے غیرملکی مغویوں کی رہائی کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی، امریکی صدر نے پاکستان کے کردار کو سراہا اور شکریہ بھی ادا کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں