پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

امریکا ایران کشیدگی، خطہ مزید کسی جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا، شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں قیام امن کے لیے جو کردار ادا کرسکتا ہے وہ کرے گا، خطہ مزید کسی جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ عرصہ دراز سے کشیدگی کا شکار ہے، 3 جنوری کے واقعات اور پھر آج کے ردعمل نے کشیدگی بڑھائی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ یہ کشیدگی پورے خطے کے مفاد میں نہیں ہے، پاکستان کی کوشش رہی ہے کہ ہم معاملات کو سلجھائیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے خطے کے دیگر ممالک سے سفارتی روابط کے فروغ کا فیصلہ کیا ہے، وزارئے خارجہ کی رائے ہے کہ مل کر امن و استحکام کے لیے کردار ادا کریں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کی شاہ محمود قریشی کو ایران، امریکا اور سعودی عرب کے دورے کی ہدایت

وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایران، سعودی عرب، امریکا کے دوروں کی ہدایت کی ہے، وزیراعظم نے امن کی خواہش کو آگے بڑھانے کے لیے خصوصی ہدایت کی، ہم نے روابط شروع کردئیے ہیں تاکہ خطے کو جنگ سے بچایا جاسکے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں صورتحال بہت نازک اور تشویش ناک ہے، جنرل قاسم سلیمانی کا واقعہ اسامہ بن لادن اور ابوبکر بغدادی کے واقعے سے بھی زیادہ سنگین ہوسکتا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو خطے میں تشویش ناک صورت حال نظرآ رہی ہے، واقعےسے خطے میں عدم استحکام بڑھے گا اور واقعے کے ردعمل سے افغان امن عمل بھی متاثر ہوسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں