ملتان : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہمیں کچھ تلخ فیصلے کرنے ہوں گے،کلبھوشن سے متعلق ٹھوس شواہد ہیں ، امید ہے کلبھوشن کے معاملے پر ہمیں عالمی عدالت میں کامیابی ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا بدلتے حالات میں نئے راستے بھی نکلتے ہیں، کوشش کریں گے عالمی عدالت میں اپنا مؤثرمؤقف پیش کریں، کلبھوشن سے متعلق ہمارے پاس ٹھوس شواہد ہیں، امید ہے کلبھوشن کے معاملے پر ہمیں عالمی عدالت میں کامیابی ملے گی۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں بھی کروڑوں مسلمان اورہم عید خوشیوں میں شریک ہیں، بھارت کی جانب سےعیدمبارک کےپیغام کاخیرمقدم کرتا ہوں۔
گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہم گستاخانہ خاکوں پر مسلمانوں کے مؤقف سے دنیا کو آگاہ کریں گے، پاکستان اور
افغانستان نے مل بیٹھ کر اپنے چیلنجز پر غورکیا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان نے اپنے خطاب میں عوام کے جذبات کی ترجمانی کی، انھوں نے وزرا اور عوام سے ساتھ دینے کی اپیل کی ہے، ہمیں کچھ تلخ فیصلےکرنے ہوں گے اور عوام کو حوصلے سے آگاہ کرنا ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا 100دن میں منشورکی سمت عوام کےسامنےرکھیں گے، ہمارا ارادہ ہے، محروم اورپسماندہ کو اس کا حق دیا جائے، بلاول بھٹو کا جنوبی پنجاب کے بارے میں رویہ مثبت ہے، ہماری کوشش ہے جنوبی پنجاب صوبہ حقیقت بنے۔
مزید پڑھیں : بھارت سے مسائل مذاکرات کے ذریعےحل کرنا چاہتے ہیں‘ شاہ محمودقریشی
گذشتہ روز بھارت سے متعلق وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملک سے مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں، کوشش ہے کہ سنجیدگی سے مسائل کا حل نکالنے کی کوشش کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کوالگ صوبہ بنانے کے لیے اتفاق پیدا کرنے کی کوشش ہے، امید ہے پی پی جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کے لیے ساتھ دے گی،قمرزمان کا جنوبی پنجاب صوبے سے متعلق بیان دانشمندانہ تھا، قومی اتفاق سے جنوبی پنجاب صوبے پرپیش رفت ہوگی۔