تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

کشمیری زندگی اورموت کی کشمکش میں ہیں ، عالمی برادری توجہ دے ، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیہ جنم لےرہاہے،کرفیو کےباعث کشمیری زندگی اورموت کی کشمکش  میں ہیں، اس وقت بھارت ماحول خراب کر رہا ہے پاکستان نہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نادراہیڈکوارٹرکےدورے پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سےگفتگو میں کہا کہ فضائی حدود کی بندش سے متعلق حتمی فیصلہ نہیں ہوا، فضائی حدود کی بندش کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ آج23واں روزہےکشمیرمیں لوگ زندگی اورموت کی کشمکش میں ہیں، کشمیریوں کوخوراک اورادویات سےمحروم کررکھاہے، بھارت  یواین قراردادوں کی خلاف ورزیاں کررہاہے۔

فضائی حدودکی بندش کافیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے

شاہ محمودقریشی نے کہا وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ تشریف لےجارہےہیں، ان کے جانےکاپروگرام پلان کرلیاہے، وزیراعظم27تاریخ کواقوام متحدہ میں خطاب کریں گے اور  نیویارک میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال انتہائی ابترہے، وزیراعظم کشمیریوں کامقدمہ ٹھوس اندازمیں عالمی سطح پررکھیں گے، شملہ معاہدے کے تحت  مسئلہ کشمیر مذاکرات کے ذریعےحل کرناتھا۔

وزیراعظم کشمیریوں کامقدمہ ٹھوس اندازمیں عالمی سطح پررکھیں گے

وزیرخارجہ نے کہا کہ اس وقت فضا ہندوستان خراب کررہاہے پاکستان نہیں، اضافی نفری کشمیر میں کس نے تعینات کی دنیا جانتی ہے باکسرعامرخان نےکل لائن آف کنٹرول کادورہ کیا تھا، ہم توکہتےہیں آزادکشمیرمیں جائیں کھلی آزادی ہے، مقبوضہ کشمیرجانےکی کسی کواجازت نہیں دی جارہی۔

عالمی برادری کی مقبوضہ کشمیر سے متعلق رائے بدل رہی ہے

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کمیونٹی اب اس طرح غافل نہیں جیسےپہلےتھی، 2016 سے مسلسل شیلنگ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، بھارت نے کشمیر میں کرفیو لگا کر  دنیاکو حیران کردیا ہے، ٹرمپ نے کہا ثالثی کیلئے تیار ہوں ،مخالفت بھارت نےکی، بھارتی سپریم کورٹ نے مودی  سرکار کو  نوٹس جاری کردیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کی مقبوضہ کشمیر سے متعلق رائے بدل رہی ہے ، وزیراعظم عمران خان کی یواین سیکریٹری جنرل سےگفتگوہوئی، یواین سیکریٹری جنرل نےکہا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، بھارت رکاوٹ ہے۔

مقبوضہ وادی میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، عالمی برادری توجہ دے

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں ہرگھرکےسامنےایک بھارتی فوجی تعینا ت ہے، لوگوں کوگھروں سےباہرنکلنےنہیں دیاجارہا، وادی میں کرفیو کے  باعث اشیائے خورد و نوش کی قلت ہے، مقبوضہ وادی میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، عالمی برادری توجہ دے۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ یورپ کےمختلف شہروں میں کشمیری احتجاج کررہے، ایران کیساتھ بہترین تعلقات ہیں،قیادت نےکشمیرپرواضح پیغام دیا، وزیراعظم کا بیان تھا کہ آپ ایک قدم اٹھائیں ہم 2اٹھائیں گے۔

جولوگ غلط بیان بازیاں کررہے ہیں خدارا مت کریں

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرسےکرفیوفوری اٹھایاجاناچاہیے، بھارتی سپریم کورٹ کےماضی کے فیصلوں کودیکھیں تونتائج مشکل نہیں، بھارتی سپریم کورٹ بی جے پی کے دباؤمیں ہے، اب بھارتی سپریم کورٹ کا امتحان ہے آزادی اظہار رائے کرتا ہے یانہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا ہمارے سعودی عرب سے بہترین تعلقات ہیں، ایرانی قیادت نے کشمیر پر بھرپور بیان دیاہے، جولوگ غلط بیان بازیاں کررہے ہیں خدارا مت کریں ، اس قسم کےبیانات سے پاکستان کے تعلقات خراب مت کریں۔

Comments

- Advertisement -