اتوار, مئی 18, 2025
اشتہار

بھارت کے پاس چھپانے کے لئے کچھ نہیں، اس کا نام نہاد چہرہ بےنقاب ہوگیا، شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ذرائع ابلاغ پر مکمل پابندی ہے، بھارت کے پاس چھپانے کے لئے کچھ نہیں، اس کا نام نہاد چہرہ بےنقاب ہوگیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو اور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کےچارٹر کے مطابق حل ہونا ہے، وادی میں ذرائع ابلاغ پر مکمل پابندی ہے، بھارت کے پاس چھپانے کے لئے کچھ نہیں۔

کشمیر کے حالات درست ہیں تو اپنے اپوزیشن رہنماؤں کو جانے دیتے،بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کو سری نگرایئرپورٹ سے واپس بھیج دیا گیا، غلام نبی آزاد نے کہا چھپانے کو کچھ نہیں تو رکاوٹیں کیوں کھڑی کیں، وادی میں بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے۔

دنیا نے دیکھا بھارت کشمیر میں کیا سلوک کررہا ہے، مقبوضہ وادی میں جمعہ کےروزلوگ حصارتوڑکرباہرنکلے، مقبوضہ وادی سے انتہائی تشویشناک اطلاعات موصول ہورہی ہیں، بھارت ایک چال چل رہاتھا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے پہلے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ یہ ہمارا اندرونی معاملہ ہے،لیکن ہم نے دنیا کو قائل کیا کہ یہ بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ مقبوضہ کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے، یقین ہے اسلامی دنیا پیچھے نہیں ہٹے گی اور اپنا بھرپور کردارادا کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ 9ستمبرکوجنیوا میں انسانی حقوق کونسل کےاجلاس میں شرکت کرونگا، عنقریب یواےای کے وزیرخارجہ سے ملاقات کا امکان ہے، وزیر خارجہ یو اے ای کے سامنے تمام معاملات رکھوں گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں