بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

‘بھارت میں توہین رسالت کے واقعے نے مسلمانوں کے جذبات کومجروح کیا’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ بھارت میں توہین رسالت کے واقعے نے مسلمانوں کے جذبات کومجروح کیا، ہیومین رائٹس واچ،ایمنسٹی انٹرنیشنل و دیگرعالمی تنظیموں کو نوٹس لینا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے بھارت کےشہربنگلورمیں ہونیوالے دل خراش واقعے سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ توہین رسالت کے واقعے نے مسلمانوں کے جذبات کومجروح کیا، اس ویڈیو کو پوری امت مسلمہ کو دیکھنا چاہیے۔

مخدوم شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ انڈیامیں آج مسلمان اقلیت محفوظ نہیں، مسجد کو شہید کرکے مندر بنانا قطعی طور پر درست نہیں، جذبات بھی مسلمانوں کے مجروح کرتے ہیں اور شہادتیں بھی ہوتی ہیں اور مسلمانوں کو ہی گرفتارکیا گیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہیومین رائٹس واچ، ایمنسٹی انٹرنیشنل ودیگرعالمی تنظیموں کونوٹس لیناچاہیے، سیکیولراسٹیٹ کو تو بھارت کی اس حکومت نے دفن کر دیا، آج بھارت میں ایک ہندواسٹیٹ جنم لے رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اندرونی مسئلہ نہیں ہے یہ انسانیت کا مسئلہ ہے، پاکستان کوحق حاصل ہے اس معاملے کو اٹھائے، کل بھارتی ہائی کمیشن کے حکام سے معاملے کو اٹھایا، پاکستان کی طرف سے ردعمل کا اظہار کیا ۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ہر انٹرنیشنل فورم پراسلاموفوبیا کے مسئلے کو اٹھا رہے ہیں ، وزیراعظم کی جنرل اسمبلی میں تقریر میں بڑھتے اسلاموفوبیا کا تذکرہ ہے اور جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر کے سامنے ایشو اٹھایا۔

خیال رہے کہ سلیکون ویلی سمجھے جانے والے بھارتی شہر بنگلورو کے رہائشی نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ پوسٹ کی تھی، جس کے بعد شہر میں شدید احتجاج شروع ہوگیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں