ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

‘موجودہ معاشی صورتحال کے باعث ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی صورتحال کے باعث ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے ، مخدوش معاشی صورتحال سے نمٹنا ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان ملک سے جس طرح والہانہ محبت کرتے ہیں اسے پوری قوم جانتی ہے، عمران خان ہمیشہ مضبوط فوج کے داعی رہے ہیں، انہوں نے کئی فورمز پر واضح کیا جب کسی ملک کو نشانہ بنایا جاتا ہے تو اس کے اداروں کو کمزور کیا جاتا ہے۔

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہماری قومی، جغرافیائی اور نظریاتی حدود کے تحفظ اور دفاع کی ضامن ہے، عمران خان اداروں کو مضبوط اور مستحکم دیکھنے کے حامی ہیں، اس ملک کی سلامتی اور بقاہر پاکستانی کو اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ تاریخ بتاتی ہے جب ماضی میں ہم سے غلطیاں ہوئیں تو ملک دو لخت ہو گیا، ہمیں اپنی دفاعی قوت کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے، مت بھولیے کہ ایسی قوتیں ہیں جو پاکستان کو اندرونی طور پر کھوکھلا کرنا چاہتی ہیں۔

ملک کی معاشی صورتحال کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت، مخدوش معاشی صورتحال سے نمٹنا ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، موجودہ معاشی صورتحال کے باعث ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں