بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

29 اپریل کو مینار پاکستان پرعظیم الشان جلسہ ہوگا، جلد خسرو بختیار سے ملوں‌ گا: شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وہ 15 اپریل کو بلخ شیر مزاری اور خسروبختیار سے ملاقات کریں‌ گے.

تفصیلات کے مطابق انھوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد جنوبی پنجاب صوبہ کے عہدے داروں‌ سے مل کر انھیں‌ مشترکہ جدوجہد کرنے کے فیصلے سے آگاہ کریں گے.

[bs-quote quote=”مینار پاکستان پر ہونے والا جلسہ پی ٹی آئی کی الیکشن مہم کا اغاز ہوگیا، جہاں‌ ہم اپنے مستقبل کالائحہ عمل بتائیں گے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”شاہ محمود قریشی”][/bs-quote]

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ 45 دن کی مہمان حکومت 12 ماہ کا بجٹ نہیں دے سکتی، موجودہ حکومت نے بجٹ پیش کیا تواس کی مخالفت کریں گے، موجودہ حکومت اپنے 5 بجٹ پیش کرچکی ہے، چھٹے بجٹ کا کوئی جواز نہیں.

ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کے لئے مشکلات پیدا نہیں کرنا چاہتے، البتہ علی جہانگیر صدیقی کو واشنگٹن میں پاکستانی سفیر مقرر کرنا ایک غلط فیصلہ تھا، جس کی ہم مخالفت کریں‌ گے.

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی کو تحریک انصاف مسترد کرتی ہے، انھیں‌ سفارت کاری کا تجربہ نہیں، نیب میں بھی کیسزچل رہے ہیں.

انھوں نے کہا کہ 29 اپریل کو مینار پاکستان پرعظیم الشان جلسہ کرنے جارہے ہیں، جس میں عوام کا جم غفیر ہوگا، وہ جلسہ ہماری الیکشن مہم کا اغاز ہوگیا، جہاں‌ ہم اپنے مستقبل کالائحہ عمل بتائیں گے.

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ پہلی بارطاقتورکوعدالتی کٹہرے میں کھڑا کر کے احتساب لیا جا رہا ہے، تحریک انصاف احتساب کےعمل کوآگے بڑھانے کے لئے شانہ بشانہ ہے، آج وزیراعظم سےاپوزیشن لیڈرکی ایک گھنٹہ طویل ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے واضح طور پر کہا فی الحال نگراں وزیر اعظم کے لیے ذہن میں کوئی نام نہیں.


ن لیگ کا بحران شدت اختیار کرگیا، جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے آٹھ ارکان مستعفی


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں