منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

کوئی عمران خان کومائنس کرنا چاہتا ہے تو کوئی بھی کارکن تسلیم نہیں کرے گا، شاہ محمودقریشی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ کوئی عمران خان کو مائنس کرنا چاہتا ہے تو کوئی بھی کارکن تسلیم نہیں کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمودقریشی نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس پرقانونی مؤقف قوم کے سامنے رکھا، الیکشن کمیشن پاکستان ایک آئینی ادارہ ہے ، آئین اور پاکستانی قوم کی ادارے سے کچھ توقعات ہیں۔

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ آئین کہتا ہے اس ادارے کا بنیادی کام شفاف الیکشن کرانا ہے، اس ادارے کو اپنی ساکھ اور ذمہ داری کی پاسداری کرنی  چاہئے امید ہے الیکشن کمیشن قومی توقعات کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرے گا اور اس ادارے کے ذریعے مائنس ون فارمولے کو آگے بڑھانے کی کوشش نہیں ہوگی۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس پر پوری بحث ہوئی ، عدالتوں کی انسٹرکشنز تھیں کہ اکاؤنٹس اور فنڈنگ کی اسکروٹنی کریں ، یہ کسی ایک جماعت پر نہیں سب پر لاگو ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم نے دیکھا تحریک انصاف واحدہےجس نےریکارڈ پیش کیا، میں نہیں سمجھتا کسی جماعت نے اتنی تفصیلات دی ہوں گی، اسکروٹنی کمیٹی نے پوری جانچ پڑتال کی جبکہ اسکروٹنی کمیٹی میں باقی جماعتوں کی فنڈنگ سورسز کے بارے میں خاموشی ہے۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کے بارے میں عمران خان پبلک فورمز اور جلسوں میں ذکرکرتے رہے، اس کے تدارک کے لئے نیک نیتی سے چند ٹھوس تجاویز پیش کیں ، شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری ہے اسے آگے بڑھایا جائے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی آبزرویشن آئیں اورفاضل عدالت نے کہا ٹیکنالوجی کا استعمال کریں، بدقسمتی سے ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں کیا گیا، پوری قوم جانتی ہے ٹیلی ویژن فوٹیج پیش کی گئیں۔

سابق وزیر نے بتایا کہ ایک امیدوار تھے ان کے صاحبزادے پیسے دے رہے ہیں اور بتا رہے ہیں کیسے ووٹ ڈالناہے، الیکشن کمیشن میں پٹیشن کی شکل میں یہ کیس گیا، الیکشن کمیشن نے کہاگیلانی صاحب کےصاحبزادےکی کرپٹ پرٹیکسزتھیں، علی موسیٰ گیلانی پرکرمنل کیس دائرہوا، قوم جاننا چاہتی ہےکہ اس کیس کی کیا پیش رفت ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ سندھ ہاؤس میں جوبھی ہواوہ بھی کسی سےپوشیدہ نہیں، این اے297میں پریزائیڈنگ آفیسر اپنا بیان ریکارڈکراتےہیں، پریزائیڈنگ آفیسر نے بیلٹنگ پیپرز پر ٹھپوں کا ذکر کیا انہیں نظرانداز کیا گیا، سب کچھ واضح ہےدن دیہاڑے ہوا سندھ پولیس ایف آئی آردرج نہیں کرتی۔

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس سب کےسامنےہے ، آصف زرداری کوگاڑیاں دی گئیں ایک گاڑی سے نواز شریف مستفید ہوئے، کیا قانون  اس کی اجازت دیتاہےہرگزنہیں، کیا انہیں رعایت دینےکیلئے رولزکونظراندازکیاگیا جی ہاں کیا گیا۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ ہوسکتا ہے فیصلہ توقعات پر اور ہوسکتا ہے برعکس آئے ، تحریک انصاف نےسمجھاحقائق سےقوم کو باخبر رکھنا ذمہ داری ہے۔

لانگ مارچ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہم نےکوئی سیاسی مقدمات درج نہیں کرائےتھے، ہم نےسیاسی لیڈرشپ کے بنیادی حقوق کو سلب نہیں کیا، فضل الرحمان،بلاول بھٹو،مریم نوازآئیں ہم نے رکاوٹ نہیں ڈالی ، ہم نےتسلیم کیاپرامن احتجاج ان کابنیادی حق ہے اور آج دیکھ لیں کوئی سڑک ایسی نہیں جوخالی ہو، سپریم کورٹ نے بھی کہا یہ آپ کیا کررہے ہیں یہ انکا بنیادی حق ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ بحیثیت قانونی ماہرکی رائے میں وہ ایسا نہیں کرسکتے، میں یہ کہہ نہیں سکتا کہ فیصلہ کیا آئے گا، الیکشن کمیشن نے خلاف فیصلہ دیا تو لیگل ایکشن کی طرف جائیں گے۔

لانگ مارچ کی تاریخ سے متعلق شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کی تاریخ کیا ہوگی اس کا فیصلہ عمران خان کریں گے، لانگ مارچ کی تاریخ کاعلم صرف عمران خان کوہے، عمران خان نے کارکنان اور تنظیم کوکہاہےمنصوبہ بندی اورتیاری کریں۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ حکومت تاثردینےکی کوشش کررہی ہےچڑھائی ہونیوالی ہےایسی کوئی بات نہیں، ماضی میں ہمارے جتنے احتجاج ہوئے سب پرامن ہوئےہیں، 25مئی کوجب ہم آئےتولوگوں نےسب کچھ دیکھا، احتجاج ہمارابنیادی حق ہےہم پرامن احتجاج کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی کی تعیناتی کسی عہدے پر ہوجائے تو اس پر کچھ ذمہ داریاں لاگو ہوجاتی ہیں، توقعات کی جاتی ہیں کہ وہ قومی توقعات پر پورا اتریں گے، ابھی فیصلہ آناباقی ہےاس لئےمیں ایسی کوئی بات نہیں کرناچاہتا۔

شاہ محمودقریشی نے واضح کیا کہ عمران خان تحریک انصاف کےبانی چیئرمین ہیں، کوئی عمران خان کومائنس کرناچاہتاہےتوکوئی بھی کارکن تسلیم نہیں کرے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں