جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

حالات بدلنے کے لئے جرات ہونی چاہیے اور سدھو نے جرات کا مظاہرہ کیا:‌ وزیر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد:   وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سرحدکی خلاف ورزی کسی کے مفاد میں نہیں ہے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر سیزفائر کا معاہدہ برقراررہنا دونوں کے مفاد میں ہے.

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جارحانہ عناصرسے پوچھتا ہوں کہ مذاکرات کے سوا کوئی راستہ ہے تو بتائیں. پورے برصغیر میں پانی کا بحران جنم لے رہا ہے، نئے مسئلے سے دوچار ہونے والے ہیں.

شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں عید کے دن رونما ہونے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تفصیلات آنے پر  اس پر مزید بات کروں گا.

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان نے پہلے قومی خطاب میں ترجیحات اوروژن کا ذکر کیا، جو بھی کہا، وہ ان کے دل کی کیفیت تھی.

انھوں نے کہا کہ عمران خان کی ٹیم کی کوشش ہے ان کے وژن کو آگے بڑھائے، حالات آسان نہیں،  ہمیں عوام کا ساتھ درکار ہے. معاشی حالات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں، قوم کی دعائیں پی ٹی آئی کی حکومت کے ساتھ ہیں.

کچھ طبقات حالات کو سدھارنا ہی نہیں چاہتے

ایک سوال کے جواب میں‌ انھوں نے کہا کہ نوجوت سدھو عمران خان کی دعوت پرپاکستان تشریف لائے، سدھو نے کہا کہ جو محبت لے کر آیا تھا، اس سے کئی زیادہ لے کرجا رہا ہوں.

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم سے جو محبت اورعزت ملی، اس کا انھیں اندازہ نہیں تھا، حالات بدلنے کے لئے جرات ہونی چاہیے اور سدھو نے جرات کا مظاہرہ کیا.

وزیر خارجہ نے کہا کہ کچھ طبقات ایسے ہوتے ہیں، جو حالات کو سدھارنا ہی نہیں چاہتے، میری خواہش ہے کہ سدھو کی آمد کے مثبت پہلو کو دیکھنا اور سمجھا جائے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں