اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاحت کےفروغ کیلئےکوشاں ہیں، کرتارپورکوریڈور کھولنا بھارت کے ساتھ اعتماد سازی کے لئے اہم قدم ہے، کرتارپور کوریڈور کا افتتاح رواں سال بابا گرونانک کے جنم دن پر ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کامثبت چہرہ اجاگرکرناہم سب کی ذمہ داری ہے، پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کرتارپور کوریڈور کھولنا بھارت کے ساتھ اعتماد سازی کے لئے اہم قدم ہے، کرتارپور کوریڈور کا افتتاح رواں سال بابا گرونانک کے جنم دن پر ہوگا۔
کرتارپورکوریڈورکھولنا بھارت کے ساتھ اعتماد سازی کے لئے اہم قدم ہے
شاہ محمودقریشی نے کہا پاکستان میں ٹورازم میں3 فیصداضافہ ہواہے، حکومت نےسیاحت کوفروغ دینےمیں اہم کردار ادا کیا، سیاحت کے فروخت سے معیشت کو استحکام اور زرمبادلہ آئے گا، ماضی کاجائزہ لیں پاکستان میں سیاحت پرتوجہ نہیں دی گئی۔
ان کا کہنا تھا سیاحت کا فروغ خارجہ پالیسی کا حصہ ہے، مثبت پالیسیوں کے باعث سیاحت کے شعبے میں بہتری آرہی ہے،شاہ ماضی کا جائزہ لیں تو گزشتہ برسوں میں سیاحت پرتوجہ نہیں دی گئی۔
وزیرخارجہ نے کہا ملکی سیاحت میں کمی سےمعیشت کونقصان پہنچا، سیاحت کی ترقی میں امن و سلامتی کا اہم کردار ہے، عالمی سیاحوں کیلئے ویزے کا حصول آسان، فیسوں میں کمی کی۔
غیرملکی سیاحوں کیلئےیہاں آمدکاعمل آسان بنارہےہیں
شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا 175ممالک کیلئےپاکستانی ویزہ آن لائن سروس شروع کی ہے، غیرملکی سیاحوں کیلئےیہاں آمدکاعمل آسان بنارہےہیں اور سیاحت کے فروغ کیلئےنئی ایوی ایشن پالیسی تشکیل دی گئی ہے۔