منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

آج شام زین قریشی کی کامیابی دکھائی دے رہی ہے، شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی، آج شام زین کی کامیابی دیکھائی دے رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملتان میں پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی، 2013 اور 2018 الیکشن میں زمین وآسمان کا فرق ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمارا ووٹرز پر جوش و منظم دیکھائی دے رہا ہے، پر امید ہوں شیخ رشید جیتیں گے، آج شام زین کی کامیابی دیکھائی دے رہی ہے، زین نے اچھی مہم چلائی، خوش دلی سے قبول کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین کا کہنا ہے کہ الیکشن کے انتظامات بہت اعلیٰ ہیں، فوج پولیس کی تعیناتی سے نظم و ضبط نظرآرہا ہے۔


عام انتخابات 2018 کے لیے پولنگ کا عمل شروع


واضح رہے کہ پاکستان کے گیارہویں عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں پولنگ کا آغاز ہوگیا جہاں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

انتخابی عمل کے دوران حفاظتی اقدامات کے پیش نظر3لاکھ 70 ہزار فوجی جوان جبکہ ساڑھے چار لاکھ پولیس اہلکار تعینات ہیں، 17 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنزکوانتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں