پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ملتان : پاکستان بھارت سے مذاکرات کے لئے تیار ہے، شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت سے مذاکرات کے لئے تیار ہیں، ماضی کی حکومتوں نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی مثبت راہ پر گامزن ہے اور امن ہماری اوّلین ترجیح ہے,  پاکستان اور بھارت کے مسائل مذاکرات کی میز پر ہی حل ہوں گے، ہم بھارت سے مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان سے ملحقہ ممالک کا امن افغانستان سے مشروط ہے، پاکستان میں ایک بار پھر دہشت گردی بڑھ رہی ہے جو باعث تشویش ہے، دہشت گردی کی وجوہات جاننا بے حد ضروری ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرکے دہشت گردی پر قابو پایا جاسکتا ہے، بد قسمتی سے ماضی کی حکومتوں نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہیں کیا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کا بل اسمبلی میں جمع کروا دیا ہے، صوبے کے قیام کیلئے دیگرجماعتوں سے بھی رابطہ کریں گے، صوبے کی مخالفت کرنے والوں کو جنوبی پنجاب میں قدم نہیں رکھنے دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں