پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

سیدعلی گیلانی عزم و ہمت کی علامت بن کر آزادی کے لیے کوشاں ہیں، شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سیدعلی گیلانی عزم و ہمت کی علامت بن کر آزادی کے لیے کوشاں ہیں۔

تفصیلات کےمطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ویڈیو پیغام میں بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سیدعلی گیلانی کی صحت یابی اور درازی عمر کے لیے دعا گو ہیں، نہتے کشمیری بھارتی استبداد سے نجات کے لیے سید علی گیلانی کو امید کی کرن تصورکرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غیرمتزلزل عزم نے واضح کردیا کہ کسی بھی جبر سے کشمیریوں کو محکوم نہیں بنایا جاسکتا ہے، نہتے کشمیریوں کی حق خود ارادیت کے لیے کی جانے والی جدوجہد میں ساتھ ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں دیرپا امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے، کشمیریوں کے ساتھ مکمل اور بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل کشمیر میڈیا سروس کا کہنا تھا کہ چیئرمین آل پارٹیز حریت کانفرنس سید علی گیلانی اس وقت نظر بند ہیں اور اچانک طبیعت بگڑنے پر وہ شدید علیل ہیں۔

ترجمان حریت رہنما کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی کی طبیعت طویل نظربندی کے باعث خراب ہوئی، انہیں پھیپھڑوں میں انفیکشن سے سانس لینے میں مشکلات ہیں۔

ترجمان نے کشمیری عوام سے سید علی گیلانی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں