تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

حکومت عمران خان کی گرفتاری کا منصوبہ بنارہی ہے، شاہ محمود قریشی

ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت عمران خان کی گرفتاری کا منصوبہ بنارہی ہے۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج سندھ کے لوگوں نے کراچی میں اسلام آباد کے حکمرانوں کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ عمران خان کیساتھ ہیں، ملتان کے لوگ بھی اپنا فیصلہ دے چکے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان کی عوامی رابطہ مہم کا پہلا جلسہ راولپنڈی میں تاریخی تھا، جس سے شہباز شریف اور آصف زرداری گھبرا گئے ہیں، حکومت نے عمران خان پر ایف آئی آر کاٹی ہے، خدشہ ہے انہیں گرفتار کرنے کا منصوبہ رچایا جارہا ہے، میری اطلاع کے مطابق بنی گالہ کی لائٹس بند کر دی گئیں ہیں، کارکنان تیار رہیں اور پارٹی کی کال کا انتظار کریں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر حکومت نے تجاوز کیا تو جو نقصان پہنچے گا اس کے ذمہ دار شہباز شریف اور آصف زرداری ہوں گے، ۔

انہوں نے کہا کہ کل عمران خان نے اہم اجلاس طلب کیا ہے، ہم پرامن جمہوری لوگ ہیں، ہم نے آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر سیاسی جدوجہد جاری رکھنی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اے آر وائی نیوز تحریک انصاف کا موقف عوام تک پہنچا رہا تھا، اے آر وائی نیوز کو حق اور سچ دکھانے پر بند کیا گیا ہے، بندش کے خلاف سب کو آواز بلند کرنی ہوگی۔

Comments

- Advertisement -