تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

’او آئی سی اجلاس میں مداخلت نہیں ہونے دیں گے‘

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ او آئی سی اجلاس میں مداخلت نہیں ہونے دیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ او آئی سی کانفرنس اسلام آباد میں ہونے جارہی ہے، دعوت نامے بھیجے جاچکے ہیں، اپوزیشن کہتی ہے ہمارے پاس نمبر پورے ہیں تو اسلام آباد میں دھرنوں کی کیا ضرورت ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ آئینی و قانونی طریقے سے کریں گے، ارکان کو دھمکی دینے یا رابطوں میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ تمام ارکان اپنی آئینی و قانونی ذمہ داری کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈی چوک جلسے کے ذریعے وزیراعظم عمران خان قوم کو اعتماد میں لیں گے، کچھ چیزیں ایسی ہیں جو وہ قوم سے شیئر کرنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کا 23مارچ کو لانگ مارچ کرنےکا اعلان

اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ پہلے ہی کہا تھا فضل الرحمان کا ایجنڈا اوآئی سی کانفرنس کےخلاف ہے 15سال بعد اوآئی سی کا اسلام آباد میں اجلاس ان کوہضم نہیں ہو رہا۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 23مارچ کو لانگ مارچ کرنےکا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر سے کارکنوں کو اسلام آباد کی جانب رخ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Comments

- Advertisement -