پیر, جنوری 27, 2025
اشتہار

الیکشن کمیشن نے شاہ محمود قریشی کو 5 سال کیلیے نااہل قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو پانچ سال کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی عام انتخابات کے لیے نااہل قرار دیے گئے ہیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

الیکشن ایکٹ کے آرٹیکل 63 ون کے تحت شاہ محمود قریشی کو نااہل قرار دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ خصوصی عدالت شاہ محمود قریشی کو 10 سال کی سزا دے چکی ہے۔

واضح رہے کہ سائفر کیس میں سزا کی بنیاد پر شاہ محمود قریشی کو عام انتخابات کے لیے نااہل قرار دیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں