اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ہمارے ساتھ تعاون نہیں کرتے، پی ٹی آئی اراکین کو عزت نہیں دی جاتی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نیشنل آگنائزر شاہ محمود قریشی اسپیکر قومی اسمبلی کے رویے پر پھٹ پڑے۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ میں اجلاس کے بعد شاہ محمود قریشی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ہمارے ساتھ تعاون کرتے ہیں اور نہ ہی ہمیں قومی اسمبلی میں اہمیت دی جارہی ہے۔
سینیٹ میں اپوزیشن کے ساتھ حکومت کا رویہ اچھا ہے اورسینیٹرزکو سہولت دی جاتی ہے،شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہا کہ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جسے قومی اسمبلی میں کوئی کمرہ یا چیمبر نہیں دیا جا رہا،بہت سی چیزیں ہم ایجنڈےپر لاناچاہتے ہیں جو اسپیکر چیمبر میں ختم کر دی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس قومی اسمبلی میں بیٹھے کی تنگی ہے،ہمیں قومی اسمبلی میں اہمیت نہیں دی جا رہی.۔
پوزیشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے تین بڑے دھڑے ہیں. سیکریٹریٹ کا رویہ یہ ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کو صرف اپوزیشن سمجھتی ہے۔
حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کی نوازش یا توجہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے اور ہمیں نظر انداز کیا جاتا ہے قائد حزب اختلاف دیگر پارٹیوں کو بھی ساتھ لیکر چلیں.
قائد حزب اختلاف کا چیمبر اپوزیشن کا ہونا چاہئیے صرف پیپلز پارٹی کا نہیں،اگر پیپلز پارٹی نے حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے تو وہ ہمیں ساتھ لیکر چلیں .مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں بلایا گیا جو آئین کی ۔۔خلاف ورزی ہے،ترقیاتی منصوبوں میں بھی تحریک انصاف کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے